اسلا م آباد ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے لئے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

موٹر سائیکل چلاتے وقت دونوں موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد

اتوار 24 ستمبر 2017 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے روڈ استعمال کرنے والے شہریوں خصوصاً موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لئے ایک ماہ کی خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا اس آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو خصوصاً موٹر سائیکل چلانے والوں کو روڈ سیفٹی بالخصوص ہیلمٹ کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی ،اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ اور سپیشل سکواڈزاسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر تعینات کر دیئے گئے ہیں جو روڈ استعمال کرنے والوں خصوصاً موٹر سائیکل چلانے والوں کو روڈ سیفٹی اور ہیلمٹ کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں ، یہ خصوصی آگاہی مہم ایک ماہ تک اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں پرجاری رہے گی جس میں کشمیر ہائی وے،ایکسپریس ہائی وے،فیصل ایونیو،مری روڈ،نائنتھ ایونیو شامل ہیں ایک ماہ کے بعد ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا کہ اس خصوصی آگاہی مہم کا بنیادی مقصد شہریوں بالخصوص نوجوانوں کی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہونے والی اموات میں کمی ہے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں شہریوں کی بڑی تعداد موٹر سائیکل پر سفر کرتی ہے لہذا موٹر سائیکل چلاتے وقت دونوں موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ جو اموات ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے ہوتی ہیں ان پر قابو پایا سکے ۔

متعلقہ عنوان :