مفتاح اسماعیل کا نام وزارت خزانہ سے خارج،رانا محمد افضل کا نام زیرغور

اتوار 24 ستمبر 2017 18:09

مفتاح اسماعیل کا نام وزارت خزانہ سے خارج،رانا محمد افضل کا نام زیرغور
 لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24ستمبر2017ء ):لندن میں (ن )لیگ کے اہم کارکنوں کے اجلاس میں کچھ اہم ملکی معاملات بھی طے پائے ہیں جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شریف خاندان اوراسحاق ڈار نیب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے ،جبکہ وزرات خزانہ کے حوالے سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے رانا محمدافضل کا نام زیر فہرست ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں اہم اجلاس منعقدکیا گیا ہے جس میں خواجہ آصف،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماء نے شرکت کی جس میں ملکی سیاست کے اہم فیصلوں کے ساتھ ساتھ کہا گیاہے کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار نیب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے جبکہ نیب نے اسحاق ڈار کی گرفتاری وارنٹ بھی جاری کئے ہوئے ہیں جو قابل ضمانت ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک ضمانت بھی نہیں کروائی تو عدالت ان کے پھر نا قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر سکتی ہے جبکہ کچھ روز میں اسحاق ڈار باقاعدہ طور استفی دیں گے جس کے بعد وزیراعظم حتمی فیصلہ کریں گے کہ اس اہم وزارت کو کس پر تعینات کیا جا سکتا ہے ۔

مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں