Live Updates

وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کریں،تحریک انصاف نے نئے الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا

ملکی حالات خراب ہیں،وزیراعظم جمہوریت کوبچانے کیلئے کوفریش عوامی مینڈیٹ کیلئےالیکشن کااعلان کریں،نیب اسحا ق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالے،کوشش ہے کہ اپوزیشن لیڈرتبدیل ہوکیونکہ نگران حکومت ،نیب چیئرمین کی تقرری اپوزیشن لیڈراور حکومت ملکرکرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 ستمبر 2017 17:59

وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کریں،تحریک انصاف نے نئے الیکشن کروانے کا مطالبہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24ستمبر2017ء ) : تحریک انصاف نے اسمبلیاں تحلیل کرکے نئے الیکشن کروانے کامطالبہ کردیا،ملک کے حالات خراب ہیں،اسمبلی کاکورم ہی پورانہیں ہورہا،وزیراعظم شاہد خاقان کوفریش عوامی مینڈیٹ لینے کیلئے الیکشن کااعلان کریں،نیب اسحا ق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالے،کوشش ہے کہ اپوزیشن لیڈرتبدیل ہوکیونکہ نگران حکومت ،نیب چیئرمین کی تقرری اپوزیشن لیڈراور حکومت ملکرکرتے ہیں۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے جتناقرض لیااس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ہمیں قرضوں کی قسطوں اداکرنے کیلئے قرضے لینے پڑرہے ہیں۔پرویزمشرف سے کم پیپلزپارٹی کے دورمیں سرمایہ کاری ہوئی ۔ان کے دورمیں پیپلزپارٹی سے بھی کم سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بجلی پرٹیکس لگارہے ہیں جس سے ایکسپورٹ اور صنعتی سیکٹرتباہ ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خارجہ اموریہ ہیں کہ جب پالیسی بن رہی تھی توکہاں تھا؟ہماراوزیرخارجہ؟کیونکہ امریکاافغانستان میں ناکام ہواہے۔ لیکن ہمارے وزیراعظم نے فنانشل ٹائمزمیں بیان دیاکہ ہمیں گھرٹھیک کرناچاہیے۔یہی بات دہلی کررہاہے۔یہی ڈان لیکس ہے۔جس میں کہا گیا کہ ہماری فوج ذمہ دارہے۔ہمارے وزیراعظم اور وزیرخارجہ پاکستان کوخطرے میں ڈال رہے ہیں۔

کیا ان کوآج پتا چلاہے کہ گھرکوٹھیک کرناہے۔ وزیراعظم پھرکہتاہے کہ کابل میں حملہ ہواتوپاکستان سے لوگ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج کالعدم داعش کے جھنڈے لگے ہوئے ہیں۔اس کاکون ذمہ دارہے؟ میراشک بالکل ٹھیک ہے کہ اپنی فوج کوبدنام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ نوازشریف میراوزیراعظم ہے۔کرپشن، منی لانڈرنگ، جعل سازی پرسپریم کورٹ کے پانچ ججزنے نوازشریف کونااہل قراردیا۔

اس کے باوجود وزیراعظم شاہد خاقان کہیں کہ میں نوازشریف کووزیراعظم مانتاہوں ۔اس کامطلب آپ سپریم کورٹ کافیصلہ نہیں مانتے۔پھر باقی لوگ کیوں عدالتوں کے فیصلے مانیں؟ عمران خان نے کہا کہ چیلنج کرتاہوں کہ دنیاکی جمہوریت میں ایسانہیں ،کہ نااہل اور مجرم وزیراعظم کوبچانے کیلئے پارٹی کاسربراہ بنادیاجائے۔ابھی تونوازشریف نے واپس آکرجیلوں میں جاناہے۔

یہ لوگ جمہوریت کونقصان پہنچارہے ہیں۔ایل این جی سے متعلق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کواسمبلی میں آکرجواب دیناچاہیے۔اورنج ٹرین پر200ارب کاخرچہ آئے گا۔قوم کے پیسوں کوچھپایانہیں جاسکتا۔ میٹروملتان میں چین نے بتایا کہ پونے دوارب روپے کاکمیشن بنایاگیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک طرف اور دوسری طرف امریکاپاکستان کودبارہاہے۔اسمبلی کا کورم ہی پورانہیں ہورہا۔

ایسے میں مطالبہ کرتاہوں کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوفریش مینڈیٹ لینے کیلئے الیکشن کااعلان کیا جائے۔جمہورت کوبچانے کیلئے عوام سے مینڈیٹ لیاجائے۔انہوں نے کہا کہ نیب سے مطالبہ ہے کہ اسحا ق ڈار کواب بیرون ملک نہ جانے دیاجائے بلکہ نام ای سی ایل میں ڈالاجائے۔مجھے شک ہے خاقان عباسی شریف فیملی کوتحفظ فراہم کریں گے۔ یہ بڑاتاریخی واقعہ ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی قائم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کونہیں ہوناچاہیے۔کیونکہ نیب چیئرمین اپوزیشن اور حکومت نے ملکربنانا ہے، دوسرا نگران حکومت اور تیسراالیکشن کمیشن کیلئے اپوزیشن لیڈرتبدیل ہوناچاہیے۔حکومت کوچاہیے کہ فاٹامیں جب مفاہمت ہے توپھرفاٹاکاکیوں انضمام نہیں کیاجارہا؟
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات