عاشورہ محرم میں اتحاد بین المسلمین ،اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہیں، ذوالفقار علی خان دلہہ

اتوار 24 ستمبر 2017 17:51

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) مسلم لیگ ن کے راہنما رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم میں اتحاد بین المسلمین ،اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ملکی حالات کے پیش نظر ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول پر گہری نظر رکھنی ہو گی۔وہ اتوار کے روز دلہہ ہائوس میں لیگی کارکنوں اور عمائدین حلقہ پی پی 22سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے مزید کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ سلام کی کربلا کے میدان میں اسلام کی راہ پر دی جانی والی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔در حقیقت امام عالی مقام امت مسلمہ کے مشترکہ سرمایہ کل ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں عاشورہ محرم کے سلسلہ میں مجالس عزا اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ہمارا یہ فرض ہے کہ ضلع کے امن و آتشی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سمیت اپنا اہم کردار ادا کریں۔امن کمیٹیاں بھی متحرک ہیں اور مقامی انتظامیہ کیساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :