قصبہ اوڈھروال کے قریب موٹر سائیکل کو کار نے ٹکر مار دی، ایک شخص جاں بحق

اتوار 24 ستمبر 2017 17:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) قصبہ اوڈھروال کے قریب موٹر سائیکل کو کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میںموٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

دار ارقم سکول کے سامنے تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں31سالہ محمد اشفاق ولد اشرف خان سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :