آر پی او راولپنڈی رینج کا ضلع چکوال کا ہنگامی دورہ

اتوار 24 ستمبر 2017 17:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) آر پی او راولپنڈی رینج فخر وصال سلطان راجہ نے عاشورہ محرم کے موقع پر ضلع چکوال کا ہنگامی دورہ کیا اور ڈی پی او آفس میں امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی ۔بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر اور ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ کے ہمراہ 6اور 7محرم کے حساس ترین ماتمی جلوسوں کے روٹ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

وہ مرکزی امام بارگاہ سرپاک گئے۔بعد ازاں انہوں نے امام بارگاہ مہاجرین سادات میں پہنچ کر بھی حالات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے دوران معائنہ ماتمی جلوسوں کے روٹ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی اور انہیں چکوال پولیس کیطرف سے کیے جانے والے انتظامات سے آگاہ کیا۔آر پی او نے روٹ کے دورے کے بعد اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔