جرمنی میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد،میرکل کی سیاسی جماعت سی ڈی یو کی کامیابی کے امکانات

اتوار 24 ستمبر 2017 17:50

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) براعظم یورپ کی سب سے طاقتور اقتصادیات کے حامل ملک جرمنی میںاتوار کو پارلیمانی الیکشن میں ووٹ ڈالے گئے ، چانسلر انجیلامیرکل کی سیاسی جماعت سی ڈی یو کی کامیابی کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔جرمن میڈیا کے مطابق ملک میں پارلیمانی الیکشن کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے کا سلسلہ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوا پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام چھ بجے تک جاری رہی ۔

(جاری ہے)

انتخابی نتائج ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے فوری بعدووٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔ اندازوں کے مطابق ووٹرز کا ٹرن آٹ گزشتہ الیکشن سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ 2013 میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 71 فیصد سے زائد تھی۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی جماعت سی ڈی یو کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت اے ایف ڈی بھی پارلیمنٹ میں پہنچنے میں یقینی طور پر کامیاب ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :