میکسیکو میں زلزلوں کے بعد آتش فشاں پھٹ پڑا،گہرے دھوئیں کے بادل بلند ہونا شروع

اتوار 24 ستمبر 2017 17:50

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء)جنوبی امریکی ملک میکسیکو میں زلزلوں کے بعد آتش فشاں پھٹ پڑا جس سے گہرے دھوئیں کے بادل بلند ہونا شروع ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکوکے دارالحکومت کے قریب واقع آتش فشاں سے گہرے دھوئیں کے بادل بلند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ ارد گرد دو کلومیٹر کے علاقے میں پھیلی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ آتش فشان آخری مرتبہ سن 1994 میں پھٹا تھا۔ میکسیکو کو ستمبر کے مہینے میں تین طاقتور زلزلوں کا بھی سامنا رہا ہے۔ تیسرا زلزلہ ہفتہ 23 ستمبر کو آیا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے نے جنوبی میکسیکو کے کئی علاقوں کو ہِلا کر رکھ دیا۔ رواں ماہ کے دوران آنے والے ان زلزلوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔ دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ہونے والی ہلاکتیں 167 ہو گئی ہیں۔