ایران کا میزائل تجربہ اشتعال انگیزی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

بیلسٹک میزائل کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ ایران ایک سپر پاور بننے کی کوشش میں ہے، ایرانی میزائل تجربے نے مشرق وسطی کے ممالک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور یہ دنیا کی دوسری جمہوری اقوام کیلئے بھی خطرناک فعل ہے،ایویگڈور لیبرمان

اتوار 24 ستمبر 2017 17:50

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) اسرائیل کے وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمان نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل ٹیسٹ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدام ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایویگڈور لیبرمان کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ ایران ایک سپر پاور بننے کی کوشش میں ہے۔

(جاری ہے)

لیبرمان کے مطابق ایرانی میزائل تجربے نے مشرق وسطی کے ممالک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور یہ دنیا کی دوسری جمہوری اقوام کے لیے بھی خطرناک فعل ہے۔

ایران کے بیلسٹک میزائل تجربے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے جوہری ڈیل کو کمزور کر دیا ہے۔ ایران نے دو ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ ہفتہ 23 سمتبر کو کیا۔

متعلقہ عنوان :