پر امن مقاصد کیلئے جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنا چا ہتے ہیں،عراق

عراق کا یہ حق ہے کہ وہ جوہری قوت کا پرامن استعمال کرے، جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری کا جنرل اسمبلی سے خطاب

اتوار 24 ستمبر 2017 17:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک دوسری اقوام کی مدد سے جوہری پلانٹ کی تعمیر چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈی کے مطابق الجعفری کا کہنا تھاکہ عراق کا یہ حق ہے کہ وہ جوہری قوت کا پرامن استعمال کرے۔ انہوں نے اس تناظر میں جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام حسین نے ممکنہ جوہری ہتھیار سازی کی خواہش کے تحت نیوکلیر ری ایکٹر قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس جوہری پلانٹ کو سن 1981 میں اسرائیل نے فضائی حملے میں تباہ کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :