جب بھی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا جاتا ہے بھارت ورکنگ باونڈری پربزدلانہ کاروائیاں کر کے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے،نہتے شہریو ں کو بھارتی افواج نشانہ بناتی ہے معصوم کشمیریو ں پر بھار ت ظلم وستم کے پہاڑ توڑرہا ہے، ، اقوام عالم کی خاموشی معنی خیز ہے، بھارت جس زبان اور جس لہجے میں بات کرے گااسے ویسا ہی جواب ملے گا ،بھارتی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور جنگی جنون خطے میں قیام امن کی راہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے بھارت سرکار نے ہو ش کے ناخن نہ لئے تو بھارت کا وہ حال کرینگے کہ اس کی آنیوالی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی، ہماری غیور مسلح افواج بھارت کو دندان شکن جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ، سفارتی حمائیت جاری رکھے گا انشااللہ وقت قریب آگیا ہے کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور کشمیر بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزاد ہو گا

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی میڈ یا سے گفتگو

اتوار 24 ستمبر 2017 17:50

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جب بھی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا جاتا ہے بھارت ورکنگ باونڈری پربزدلانہ کاروائیاں کر کے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے اور نہتے شہریو ں کو بھارتی افواج نشانہ بناتی ہے معصوم کشمیریو ں پر بھار ت ظلم وستم کے پہاڑ توڑرہا ہے ایسے میں اقوام عالم کی خاموشی معنی خیز ہے بھارت جس زبان اور جس لہجے میں بات کرے گااسے ویسا ہی جواب ملے گا بھارتی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور جنگی جنون خطے میں قیام امن کی راہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے بھارت سرکار نے ہو ش کے ناخن نہ لئے تو بھارت کا وہ حال کرینگے کہ اس کی آنیوالی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی ہماری غیور مسلح افواج بھارت کو دندان شکن جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ، سفارتی حمائیت جاری رکھے گا انشااللہ وقت قریب آگیا ہے کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور کشمیر بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزاد ہو گا ان خیالات کا اظہارانہوں نیمریدکے کے نواحی علاقہ تپیالہ دوست محمد میں چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ انجینئر رانا احمد عتیق انور کی نانی مرحومہ کی رسم قل کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ارکان اسمبلی رانا افضال حسین ، پیر اشرف رسول ،حسان ریا ض ، میڈ یا ایڈوائزر ندیم گورایہ ،ملک نوید چوہان ، بھی موجود تھے را نا تنویر حسین نے کہا کہدہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے پاک فوج ، سکیورٹی فورسزاور پاکستانی عوام نے ملکر دہشت گردوں کو شکست دی اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا اس کے باوجود پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے پر عزم ہے دہشت گردی کے خلاف سیاسی وعسکری قیادت ایک پیج پر ہے ملک وقوم کے لئے جانوں کے نذرانے دینے والے جوان ہمارے ماتے کا جھومر ہیں ایک سوال کے جواب میںوفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کی کوئی دھڑے بندی نہیں ہماری جماعت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور جمہوریت کی علمبردار ہے اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہو تا ہے پارٹی کے اندر اختلاف رائے کو دھڑے بندی کہنا نا مناسب بات ہے انہوں نے کہا کہ این اے 120میں مسلم لیگ (ن) کی فتح اس با ت کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کا میاب ہو گی ملکی ترقی و خوشحالی کے رساتے میں روڑے اٹکانے والوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا دھرنا خان کی سیاست کا 2018کے الیکشن میں عوام دھڑن تختہ کر دینگے ۔