قائمقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی ، نکیال سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزیوں پر احتجاج

بھارت2003کے فائر بندی معاہدے کی پاسداری کرے

اتوار 24 ستمبر 2017 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) پاکستان نے قائمقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارت کی طرف سے نکیال سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزیوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت2003کے فائر بندی معاہدے کی پاسداری کرے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارت کے قائمقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان نے بھارت کی طرف سے نکیال سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا ۔ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور دو افراد زخمی ہوئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت 2003کے فائر بندی معاہدے کی پاسداری کرے ۔

متعلقہ عنوان :