مقبوضہ کشمیر:مختار وازہ، زمرودہ حبیب کا آنجہانی پنکی کو ر کے اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی

اتوار 24 ستمبر 2017 17:40

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ کی قیادت میں ایک وفد ترال گرینیڈ دھماکے میں اپنی جان کھونے والی سکھ لڑکی پنکی کور کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے انکے گھر گیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وفد میں نثار احمد راتھر ، شجاع الاسلام، ظہور احمد وازہ، اعجاز احمد اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

مختار احمد وازہ نے غم زدہ خاندان کو بتایا کہ تمام کشمیری دکھ کی ا س گھڑی میں انکے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کے باعث کشمیر میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاںکا سلسلہ جاری ہے لہذا بھارت کو چاہیے کہ وہ غیر حقیقت پسندانہ موقف ترک کرکے کشمیریوںکی آواز پر کان دھرے۔دریں اثنا کشمیر تحریک خواتین کی چیئرپرسن زمرودہ حبیب بھی آنجہانی پنکی کور کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے انکے گھر گئیں۔