مجالس و جلوس کی گزرگاہوں پر بلدیاتی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جان محمد بلوچ

اتوار 24 ستمبر 2017 17:32

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے عشرے میں ہونے والی مجالس، جلوس کی گزرگاہوں پر بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،تنظیموں کے منتظمین کی جانب سے مزید نشاندہی کردہ روٹس پر کام جاری ہے جنہیں جلد مکمل کر لیا جائے گا ،بلدیہ ملیر کے متعلقہ محکموں کو ہدایت دے دی گئی ہیں کہ تشکیل دی گئی اسپیشل ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائیں،عزاداران حسین کو عشرہ محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی ، روشنی ،پانی اور دیگربلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین عبدالخالق مروت کے ہمراہ یوسی 11جعفر طیار کی مختلف امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے جاری اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکس ای این ایم اینڈ ای اقبال ڈئری ،ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ واثق ظفر ،ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین بلدیہ نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عزادران حسین کو عشرہ محرم الحرام کے دوران بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل برئوے کار لائے جائیں ۔چیئرمین بلدیہ ملیر کو متعلقہ افسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ ملیر کے فوکل پرسن ڈائریکٹر ایجوکیشن ثناء اللہ نمبر 0333-3718584,ایر پورٹ سب ڈویژن فوکل پرسن ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ واثق ظفر نمبر : 03229276622 ، مراد میمن سب ڈویژن فوکل پرسن ایکس ای این ایم اینڈ ای اقبال ڈیرئی نمبر : 0300-2112170-0333-2653350 ، ابراہیم حیدری سب ڈویژن سی ایس آئی کامران انصاری نمبر 0333-2312681پر عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداران حسین اپنی شکایات درج کراسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :