وزیر اعلیٰ سندھ نے ضلع سانگھڑ کے تین اسکن کینسر میں مبتلا بچوں کی حالت کا نوٹس لے لیا

اتوار 24 ستمبر 2017 17:31

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ضلع سانگھڑ کے تین اسکن کینسر میں مبتلا بچوں کی حالت کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر شہید بے نظیر آباد غلام مصطفی پھل کو بچوں کے پاس پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسزسے ایک اچھی ڈاکٹرز کی ٹیم بھیجنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچوں کی بیماری کی مکمل تفصیلی رپورٹ بھی دی جائے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بچوں کے علاج کے ساتھ ساتھ بھرپور مدد بھی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :