دشمنوں کی پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں،آرمی چیف

قوم آہنی عزم کے ساتھ ان سازشوں کوشکست دے کررہے گی، شہداء کوسلام پیش کرتے ہیں،جانیں دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔جنرل قمرجاوید باجوہ کالیفٹیننٹ ارسلان کی شہادت پر پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 ستمبر 2017 17:27

دشمنوں کی پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں،آرمی ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24ستمبر2017ء ): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمنوں کی پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں،قوم آہنی عزم کے ساتھ ان سازشوں کوشکست دے کررہے گی، شہداء کوسلام پیش کرتے ہیں ۔جانیں دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے اپنے ٹویٹ میں آرمی چیف کابیان جاری کیاہے۔

پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمرجاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ ارسلان کی شہادت پراپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کیخلاف غیرملکی سازشیں بے نقاب ہوگئیں۔قوم آہنی عزم کے ساتھ ان سازشوں کوشکست دے کررہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہرقیمت پرمادروطن کے دفاع کی قسم کھائی ہے۔جانیں قربان کرکے وطن کے دفاع کاحلف لیاہے۔جانیں قربان کرنے والے شہداء کوسلام پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جانیں دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے ایک ٹویٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور کالعدم دہشتگردتنظیم ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑسے متعلق بھارتی اخبارکاحوالہ دیا۔جس کے تحت امریکی وزیردفاع نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردارکوسراہاہے۔بھارت پاکستان میں دہشتگردی کیلئے طالبان کواستعمال کررہاہے۔اسی طرح بھارتی خفیہ ایجنسی راکے بلوچستان سے گرفتارکیے گئے جاسوس کلبھوشن یادیوکے پاکستان میں دہشتگردسرگرمیوں میں ملوث ہونے کے اعتراف کی ویڈیوبھی جاری کی ہے۔