فیروز والا میں بہن کوطلاق دینے پر بھائی نے فائرنگ کر کے سابق بہنوئی کو قتل ،ماںکو زخمی کر دیا

اتوار 24 ستمبر 2017 17:01

فیروز والا میں بہن کوطلاق دینے پر بھائی نے فائرنگ کر کے سابق بہنوئی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) فیروز والا میں بہن کوطلاق دینے پر بھائی نے فائرنگ کر کے سابق بہنوئی کو قتل جبکہ اسکی ماں کو زخمی کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ فیروزوالہ کے علاقے ونڈالہ دیال شاہ میں تنویر کی شادی گھر کے قریب واقع رشتہ داروں میں ہوئی تھی جو کچھ عرصے ہی چل سکی اور تنویر نے چھ ماہ قبل اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔

(جاری ہے)

سابق برادر نسبتی دلاور نے گزشتہ روز موقع پاکر تنویر اور اسکی ماں پر راستے میں ہی گولیوں کی بوچھاڑ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ دلاور کی فائرنگ سے تین گولیاں تنویر جبکہ ایک گولی اس کی ماں کو لگی۔فائرنگ کے نتیجے میں تنویر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی ماں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے روانہ کردیا گیا۔ مقتول تنویر تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

متعلقہ عنوان :