وفاقی وزیرخزانہ اسحا ق ڈار کا وطن واپسی کا فیصلہ، آج رات پہنچ جائیں گے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 ستمبر 2017 16:42

وفاقی وزیرخزانہ اسحا ق ڈار کا وطن واپسی کا فیصلہ، آج رات پہنچ جائیں ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24ستمبر2017ء ): وزیرخزانہ اسحا ق ڈار نے وطن واپسی کافیصلہ کرلیا ہے،آج رات وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار لندن سے آج رات وطن واپس پہنچ جائیں گے۔اسحاق ڈارنے نیب میں دائرریفرنسزکا سامنا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈارچند روزقبل لندن کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

لندن میں قائد ن لیگ نوازشریف سے اسحاق ڈارنے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیرخارجہ خواجہ آصف کے ہمراہ ملاقاتیں بھی کیں۔جن میں ملکی سیاسی صورتحال ،نیب کیسزسمیت آئندہ کی حکمت پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے نیب کی گرفتاری سے بچنے کیلئے قبل ازوقت ضمانت کروانے کابھی پروگرام بنایاہے۔تاہم ابھی نیب میں ان کی ضمانت سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔ واضح رہے پاناما کیس میں احتساب عدالت میں نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز، بیٹوں حسن اور حسین نوازاور اسحاق ڈارکیخلاف ریفرنسز دائرکررکھے ہیں۔ جبکہ شریف فیملی نے احتساب عدالت میں پیش ہونے سے انکارکردیا ہے۔