سی پی او ملتان کی جانب سے 4محرم الحرام کاسیکورٹی پلان جاری،1458افسران واہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے

اتوار 24 ستمبر 2017 16:41

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد سلیم کی جانب سے 4محرم الحرام بروزسوموار کا سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ترجمان ملتان پولیس کے مطابق سی پی او ملتان کی سرپرستی میں تمام ڈویڑنل ایس پیز اپنے اپنے ڈویژن میں محرم الحرام کی سکیورٹی کی نگرانی کیساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً ڈیوٹی پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو بریف بھی کریں گی.چار محرام الحرام کے سیکورٹی پلان کے مطابق Aکیٹگری کی7جلوس اور49مجالس ہوں گی ۔

(جاری ہے)

اس دوران ملتان پولیس کے کل1458 افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔جن میں30انسپکٹرز ،74سب انسپکٹرز،87اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،36ہیڈ کانسٹیبلز ،1214کنسٹیبلان ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔جبکہ اس کے علاوہ10 ریزروز ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ہائی الرٹ رہیں گی .علاوہ ازیں485قومی رضاکار اور1670 والنٹیرز بھی ملتان پولیس کی معاونت کریں گے۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق 17گزٹڈ افسران اس تمام سیکیورٹی عمل کی نگرانی کریں گے۔محرم الحرام میں سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس اہلکاروں کے علاوہ پاکستان آرمی اور رینجرز کے اہلکار بھی امن عامہ کے قیام میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :