تھانہ چھب کلاں کی حدود میں نامعلوم چور نقدی ،ْ سونا اور اہم کاغذات لیکر فرار

چک 84پندر ایل کے رہائشی ڈاکوئوں نے موبائل فون ،ْ موٹر سائیکل اور ضروری کاغذات چھین لئے ،ْ مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا

اتوار 24 ستمبر 2017 16:41

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) میاں چنوں کے علاقہ تھانہ چھب کلاں میں دو مختلف وارداتوں میں چور اور ڈاکو نقدی ،ْ زیورات ،ْ موٹر سائیکل اور ضروری کاغذات لیکر فرار ہوگئے تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے مشہورتھانہ چھب کلاں کے نواحی گائوں62پندرہ ایل کے رہائشی محمد یاسین کے گھر میںنامعلوم چوررات کو نقدی ایک لاکھ بیس ہزار،پانچ تولے سونا، تین تولے چاندی اور اہم کاغذات لیکر فرار ہوگئے جبکہ چک نمبر 84پندرہ ایل کا رہائشی عامر گھر جا رہا تھا کہ تین نا معلوم ڈاکوئوں نے 6 ہزار روپے، موبائل فون،موٹر سائیکل اور ضروری کاغذات چھین لیے، مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد علاقہ معززین شہباز ،علیم ،اقبال،منظور،تجمل ،لیاقت ،قمر،یسین ودیگرنے میڈیا سے بات چیت کرتے بتایا کہ واردات کی اطلاع دینے پر تھانہ چھب کلاں کا ایس ایچ او ٹال مٹول کر دیتا ہے ،ْ15پر کوئی کال اٹینڈ نہیں کی جاتی، تھانہ میں جب سے کرپٹ ایس ایچ او تعینات ہوا ہے بلاناغہ ڈاکے، چوریاں و دیگر جرائم ہو رہے ہیںعوام عدم تحفظ کا شکار ہے تھانہ میں ٹائوٹ مافیا کا راج ہے ،ْاعلیٰ حکام نوٹس لیں انہوں نے احتجاج کرتے اعلی حکام سے تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او کے خلاف فوری سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :