ساہیوال،شاد مان ٹائون میں ڈاکوئوں نے 10لاکھ 54ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے

دوکانداروں نے شٹر ڈائون ہڑتال کی دھمکی دے دی

اتوار 24 ستمبر 2017 16:41

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) چوبیس گھنٹوں کے دوران شاد مان ٹائون میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں 10لاکھ 54ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ لیے گئے ،دوکانداروں نے شٹر ڈائون ہڑتال کی دھمکی دے دی۔شاد مان ٹائون میں ایک طالب علم حسن کے گھر داخل ہو کر چار ڈاکوئوں نے تین لاکھ روپے کی نقدی اور 7لاکھ روپے کے زیورات اور گھر کا دوسراں سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ رحمت مارکیٹ میں ڈاکوئوں نے تین دوکانوں کے تالے توڑ کر نقدی 54ہزار روپے کا دوسرا سامان لوٹ لیا جبکہ ایک دوکاندار توصیف سے موبائل اور نقدی پستول دکھا کر چھین کر فرار ہو گئے ۔ شاد مان ٹائو ن کے دوکانداروں نے بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر فوری طور پر ڈاکوئوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو دوکاندار شٹر ڈائون ہڑتال پر مجبور ہونگے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکام پر ہوگی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :