ساہیوال، دو زمینداروں سے ڈاکوئوں نے 2لاکھ 4ہزار روپے کی نقدی ، موٹر سائیکل اور موبائل لوٹ لئے

اتوار 24 ستمبر 2017 16:40

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) یہاں نواح میں ڈاکوئوں نے دو زمینداروں سے 2لاکھ 4ہزار روپے کی نقدی ، ایک موٹر سائیکل اور دو موبائل چھین لیے اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

چک 6-98آر میں ایک زمیندار محمد یٰسین اپنے ڈیرہ پر بیٹھا تھا کہ آتشی اسلحہ سے مسلح چار ڈاکو گھس آئے اور اسلحہ تان کر زمیندار سے ایک لاکھ 64ہزار روپے کی نقدی ، ایک موبائل فون اور موٹر سائیکل نمبر 3887ایس ایل این چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔

چک 9-99ایل ساہیوال پاکپتن روڈ پر ایک زمیندار محمد لطیف موٹر سائیکل سوار کو تین ڈاکوئوں گن پوائنٹ پر روک کر نقدی 40ہزار روپے اور موبال چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون اور یوسف والا نے دو مقدمات 382-392اور397ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوئوںکا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :