Live Updates

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع صوابی نے صوبائی حکومت کی مجوزہ ایجوکیشن سروس ایکٹ کو یکسر مسترد کردیا

حکومت نے ایکٹ کو نافذ کیا تو صوبہ بھر کے اساتذہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے

اتوار 24 ستمبر 2017 16:01

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع صوابی نے صوبائی حکومت کی مجوزہ ایجوکیشن سروس ایکٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے اس ایکٹ کو نافذ کیا تو صوبہ بھر کے اساتذہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے ،اس سلسلے میں ضلعی صدر عبد الطیف کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری اعجاز احمد ،تحصیل جنرل سیکرٹری محمد سلیم خان ،انعام اللہ خان ،تحصیل رزڑ رحمدلی ،تحصیل صدر لاہور لیاقت خان ،تحصیل صدر ٹوپی شیرزمان ،صدر ایس ٹی ایس شیوہ سید الاسلام اور صوبائی نائب صدر محمد فیاض خان سمیت تمام اراکین نے شرکت کی ،شرکاء نے صوبائی حکومت کی طرف سے ایجوکیشن ملازمین کے لئے مجوزہ ایکٹ مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے برائے نام انصاف کے نام پر بننے والی حکومت پر تنقید کی اور حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کی ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تمام ملازمین اور خصوصاً ایجوکیشن ملازمین کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے اگر حکومت نے مذکورہ ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کرانے کی کوشش کی تو تمام ملازمین آئندہ انتخابات میں ووٹ کے ذریعے سے تحریک انصاف کی حکومت سے اس کا بدلہ لے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات