صوابی ،ْگائوں تورڈھیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سبزی منڈی کا منشی جاں بحق

اتوار 24 ستمبر 2017 16:00

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) گائوں تورڈھیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سبزی منڈی کا منشی جاں بحق ہوگیا ،فرقان سکنہ تورڈھیر نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ سہیل اکبر جوکہ نیو سبزی منڈی میں واقع ایک فروٹ کمیشن ایجنٹ کے ساتھ بطور منشی ملازم تھے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر معمول کے مطابق چھٹی ہونے پر گزشتہ شام گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سہیل اکبر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں راستے میں ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جبکہ وہ بچ گئے ،تورڈھیر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔