آٹھمقام ‘ 20سالہ خاتون شاہدہ کی گمشدگی، خود کشی کا ڈرامہ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 24 ستمبر 2017 15:41

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) 20سالہ خاتون شاہدہ کی گمشدگی، خود کشی کا ڈرامہ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دو دن قبل پالڑی کی رہائشی خاتون شاہدہ بھی کے سسرال نے اس کی خود کشی کرنے کا ڈرامہ رچایا تھا۔ جس پر لڑکی کے والدین نے ماہر غوطہ خوروں کی خدمات حاصل کی اور دریائے نیلم کے دونوں اطراف سے تلاش کے باوجود نعش نہیں مل سکی ہے۔

غوطہ خوروں نے تصدی ق کی ہے کہ جس جگہ سے چھلانگ لگانے کا بتایا گیا تھا اس جگہ دریا کے اندر یا باہر کسی بھی طرح چھلانگ لگانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ خاتون کے والد خبیر اللہ کے مطابق متوفیہ کے سسرال نے نعش کی تلاش میں کسی بھی طرح سے کوئی تعاون نہیں کیا ہے بلکہ پولیس کی کاروائی سے بچنے کے لئے اثرو رسوخ استعمال کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس چیز کا قوی امکان ہے کہ اس کی بیٹی شاہدہ بی بی کو قتل کرکے نعش غائب کر دی ہے۔

پولیس نے درخواست کے مندرجات کی روشنی میں کاروائی کرتے ہوئے شاہدہ کے سسر عبدالرحمان، ساس مسماة ن اور عباس کو گرفتار کر لیا ہے ۔ عوام کی درخواست پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ لیکن مسلم لیگ ن کے غنڈے چور لٹیرے تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ملزمان کو بچانے کے لئے ہاتھ پائوں مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :