وزیراعظم آزادکشمیر کے ہزاروں ایڈہاک کنٹریکٹ اور ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات صادر کریں‘ رہنماء (ن)لیگ آٹھمقام

اتوار 24 ستمبر 2017 15:41

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنمائوں عارف افضل بٹ، چیئرمین خواجہ عبدالرشید،اویس خان، خواجہ ابرار احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان آزادکشمیر کے ہزاروں ایڈہاک کنٹریکٹ اور ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات صادر کریں۔

سرکاری محکمہ جات کے ملازمین کے مستقل نہ ہونے کی وجہ سے ریاستی و انتظامی امور میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ زیادہ تر ملازمین کی تعداد ایسی ہے جن کی عمریں زائد ہو چکی ہیں وہ اب کسی دوسری جگہ ٹسٹ انٹرویو میں شریک نہیں ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں عارضی ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن آزادکشمیر میں ہزاروں ملازمین سروس کی مستقلی کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کمال مہربانی کر کے انھیں مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ملازمین کی مستقلی کے لئے سرکاری محکمہ جات نے اپنی سفارشات حکومت کی کمیٹی کے پاس جمع کروا دی ہیں۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے ریاست کے عوام مودبانہ درخواست کرتے ہیں کہ ریاست کے ہزاروں عارضی کنٹریکٹ ایڈہاک ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات صادر فرمائیں جائیں قانونی کمی بیشی کو دور کرنے کے لئے قانون ساز اسمبلی میں قانون سازی کی جائے راجہ فاروق حیدر خان کے دور حکومت کا سب سے بڑا اور سنہری کارنامہ ہو گا۔

ریاست کے اس سب سے بڑے انسانی المیہ کو حل کرنے میں تاخیر نہ کی جائے حکومت ملازمین کے مسائل کو جتنا جلد حل کرے گی عوام کی مشکلات میں بھی اتنی ہی جلد کمی آئی گی۔

متعلقہ عنوان :