آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گائنی شعبہ میں بہتری ، ماں اور بچے کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

اتوار 24 ستمبر 2017 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء)آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گائنی شعبہ میں بہتری ، ماں اور بچے کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ، سوسائٹی آف اوبسٹیٹریشن اینڈ گائنا کالوجسٹ کے آزادکشمیر شعبہ کا افتتاح کر دیاگیا ایس او جی پی کی بنیاد پاکستان کے قدیم ترین ماہر ڈاکٹروں کی تنظیم نے 1951میں رکھی تھی جسے آزادکشمیر تک پھیلا دیا گیا ہے آزادکشمیر کی گائنی سے وابستہ ماہر ڈاکٹروں کو نئی تحقیق سے روشناس کروانے اور جدید طبی پیش رفت سے آگاہ کرنے کیلئے ہر سال مواقع فراہم کئے جائیں گے تاکہ آزادکشمیر میں صحت کی سہولیات کو بہتر کیا جاسکے تفصیلات کے مطابق سوسائٹی ااف اوبسٹیٹریشن اینڈ گائنا کالوجسٹ آف پاکستان کے آزادکشمیر چیپٹر کا افتتاح اور تقریب حلف بردار ی کا انعقاد کیا گیا وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی و صدر ایس او جی پی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید نے تقریب کا افتتاح ربن اور کیک کاٹ کر کیا تقریب میں نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا گیا تقریب مین آزادکشمیر بھر سے گائنا کالوجسٹ اور دیگر ڈاکٹر نے شرکت کی تنظیم کا مقصد گائنی کے شعبہ میں کارکردگی کو بہتر بنانا اور ملک میں ماں اور بچوں کے حقوق کا تحفظ ہے ڈاکٹروں کو جدید طبی سہولیات سے آگاہی اور تحقیق کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں اور ہر سال منعقد ہونیوالی سالانہ کانفرنس میں ملک بھر سے اور بیرون ملک سے آنیوالے ڈاکٹر اپنے مقالے پیش کرتے ہیں جس سے ڈاکٹروں کو نئی تحقیق سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا کہ آزادکشمیر میں دائرہ کار پھیلانا خطے میں جدید طبی تعلیم اور بہتر کارکردگی کیلئے ایک سنگ میل ہے ڈاکٹر صائمہ زبیر نے کہا کہ آزادکشمیر کے ڈاکٹروں اور عوام کیلئے اس باب کا کھلنا تعلیمی ترقی میں بہتری کیلئے پہلا قدم ہے تقریب سے ڈاکٹر نسرین حسن ، ڈاکٹر گل خنداں چشتی ، ڈاکٹر محسنہ سعید ، ڈاکٹر مریم زبیر ، ڈاکٹر نوشینہ ، ڈاکٹر زاہدہ بشارت ، ڈاکٹر خضرہ رشید ، و دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر فرید ظفر اور ڈاکٹر خضرہ رشید نے مختلف اداروں کے سربراہان میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے -