شہر کے اندر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا‘ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مظفرآباد

اتوار 24 ستمبر 2017 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شکیل گیلانی نے کہاہے کہ شہر کے اندر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ندی نالوں کے قریب تعمیر پرمکمل پابندی عائد ہے ۔ تمام اڈاہ جات کو شہرسے باہر منتقل کررہے ہیں۔ تاکہ شہر میں ٹریفک مسائل میں کمی آئے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کوسراہاہے۔

(جاری ہے)

حکومت عوام کے مسائل کو حل کررہی ہے راجہ فاروق حیدر خان کی ہدایت پر شہر میں صفائی کے نظام کوبہتر بنارہے ہیں۔

ملازمین ہڑتال کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض بھی خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں۔ملازمین اپنی ہر خوشی شہریوں کیلئے قربان کردیتے ہیں۔ شہریوں کے تعاون سے مشکلا ت میں کمی آؔئی محرم الحرام کے موقع پربلدیہ ملازمین کی چھٹیاں منسو خ کردی ہیں۔ جو شہر میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔