محکمہ برقیات کے افسران محکمہ کی نوک پلک اور سمت درست کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں‘سیکرٹری برقیات

اگرمحکمہ کے افسران اور ملازمین ٹارگیٹ پورے نہیں کریں گے توان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘عابد حسین اعوان

اتوار 24 ستمبر 2017 15:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) آزادکشمیرکے سیکرٹری برقیات عابد حسین اعوان نے محکمہ برقیات کے جملہ افسران وملازمین کوہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ کی نوک پلک اور سمت درست کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لائیںتاکہ محکمہ کی نیک نامی پیداہوسکے اور حکومت آزادکشمیرکی طرف سے دیئے جانے والے اہداف پورے ہوسکیں اگرمحکمہ کے افسران اور ملازمین ٹارگیٹ پورے نہیں کریں گے توان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بجلی کے کثیر بقایاجات کی عدم وصولی محکمہ کے لیے ایک بڑاچیلنج ہے۔ بجلی چوری کے سلسلے میں کسی سے کوئی رورعایت نہ برتی جائے۔ بجلی چوری کی آڑمیں لائن لاسز قبول نہیں ہونگے۔ محکمہ برقیات کے آفیسرسے لیکر لائن مین تک ملازمین بجلی کی چوری کی روک تھام اور بجلی کے میٹروں کی پڑتال کے لیے ہنگامی بنیادوں پرٹیمیں تشکیل دیں۔

(جاری ہے)

اگر بجلی چوری میں برقیات کاکوئی ملازم ملوث پایاگیاتو اسے نوکری سے فارغ کردیاجائے گا۔

غفلت ،لاپرواہی اور بدیانتی کے باعث محکمہ کی بدنامی کاباعث بننے والے ملازمین کسی خوش فہمی میںنہ رہیں ان کے خلاف پہلے مرحلے میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایسے صارفین جوبجلی کے بلات بروقت جمع نہیں کرواتے ان کے کنکشن کاٹے جائیں۔ لائن لاسز کم سے کم ہونے چاہئیں ۔محکمہ برقیات کی نئی سکیم ہاکو دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائے۔

میٹر ریڈرزماہانہ درست ریڈننگ کریں۔عوام الناس کو درست بلات بجلی دیئے جائیںتاکہ عوامی شکایات پیدا نہ ہوں ۔بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لائی جائے۔پرانی بوسیدہ لائینوں کی خرابی پیدا ہونے سے پہلے مرمت کروائی جائیں۔ٹرانسفارنز کے لوڈ کی مسلسل چیکنگ کی جائے۔ان خیالات کااظہارا نھوں نے یہاں محکمہ برقیات کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل برقیات کمرشل احمدحسن، ایس ای برقیات افضل ضیائی، محکمہ برقیات کے ایگزیکٹو انجینئرز، ضیاد اکبر، محمدنذیرمغل، راجہ عمرحیات خان، مقصود احمدمنہاس، ایس ڈی او شوکت سرفراز عباسی، راجہ یاسر ربانی، ارسلان انجم، رضاکوثربٹ، اعجاز احمدجرال، حنیف بیگ، محمدعبداللہ کے علاوہ سٹی میرپورون، سٹی ٹو، چیچیاں، جاتلاں، چکسواری، ڈڈیال، اسلام گڑھ، بھمبر، برنالہ، سماہنی محکمہ برقیات کے افسران موجود تھے۔

جھنوں نے اپنے اپنے علاقہ میں بجلی کے متعلق بریفننگ دی اور ریونیو کی وصولی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے اگاہ کیا ۔مجموعی طور پر محکمہ برقیات کے افسران کی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کیا گیا اور ایسے مزید فعال بنانے کی ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں سیکرٹری برقیات عابد حسین اعوان نے محکمہ برقیات کے جملہ افسران وملازمین کوہدایات دیں کہ محکمہ برقیات کی چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے پورامحکمہ بدنام ہورہاہے۔

افسران اور جملہ برقیات کے ملازمین ایسے افراد پرکڑی نظررکھیں اور ان کے خلاف تحریری طورپرمحکمہ کوآگاہ کریںتاکہ بدیانت ملازمین کو گھر بھیجا جا سکے۔ انھوں نے کہاکہ محکمہ برقیات کودیئے جانے والے اہداف کی تکمیل کے لیے مزیدمحنت ، لگن کی ضرورت ہے جوافسران اور ملازمین اچھا کام کریں گے ان کی ہرممکن حوصلہ افزائی ہوگی اور غفلت اور لاپروائی کامظاہرہ کرنے والے اب قانون کے شکنجے سے کسی صورت بچ نہیں پائیں گے۔

انھوں نے محکمہ کے ملازمین کوہدایت کی کہ وہ صارفین برقیات کے جملہ مسائل حل کریں اور غیرقانونی اورڈائریکٹ کنکشن کے ذریعے کرنے والے بجلی صارفین کے خلاف فوری کارروائی کرکے ان پر مقدمات قائم کیے جائیں ۔ انھوں نے کہاکہ ریڈنگ کے نظام کوبہتربنایاجائے ۔ صارفین کومیٹرریڈننگ کے مطابق ہی بل دیئے جائیں۔ کمرشل ،انڈسٹریل اور گھریلومیٹرز کی پڑتال کے لیے الگ ٹاسک فورس ترتیب دی جائے جوکسی بھی ایریامیں کسی بھی وقت میٹروں کی پڑتال کرکے رپورٹ متعلقہ افسرکودے ۔

محکمہ برقیات کا امیج بہتر بنانے کے لئے بولڈ سٹیپ لینا ہونگے۔ انھوںنے کہاکہ محکمہ کی نیک نامی اور ریونیوکی وصولی کے لیے جملہ افسران وملازمین اپنے فرائض دیانتداری اورایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں۔ انھوں نے محکمہ برقیات کے ملازمین کوخبردار کیاکہ اگرانھوں نے آئندہ دوتین ماہ میں اپنی کارکردگی نہ دکھائی تو اس محکمہ کی پرائیوٹائزیشن کابھی آپشن موجود ہے۔ لہذاجملہ ملازمین اپنی صلاحیتوں اور تجربہ کی بناپرمحکمہ برقیات کومضبوط اور مستحکم ادارہ بنانے کے لیے سابقہ بقایاجات کی سوفیصد وصولی کوبھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :