حضرت امام حسین ؓکی شہادت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،ْ غالیہ فرخ

،دنیا بھر میں برمی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف ہمیں حسینی جذبہ اپنانا ہوگا ،ْ بیان

اتوار 24 ستمبر 2017 15:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) معروف سماجی راہنما چیئرپرسن فرخ فائونڈیشن غالیہ فرخ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓکی شہادت ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور محرم الحرام روز اول سے ہی حریت والا مہینہ ہے اس کی حرمت کی پاسداری کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ یکم محرم کو حضرت خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کی شہادت اور 10محرم الحرام کو حضرت امام حسینؓ کی شہادت کے دو سانحات کیوجہ سے مسلمانوں کیلئے اس مہینہ کی اہمیت اور حرمت میں مزید اضافہ ہوا ہے ،اس لئے محرم الحرام ہمیں حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جاں نثاروں کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے ،کوئی بھی مسلمان اس عظیم قربانی سے انکار نہیں کرسکتا ۔

حسینی جذبہ ہی طاغوت اور سامراجی طاقتوں کی موت ہے ،دنیا بھر میں برمی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف ہمیں حسینی جذبہ اپنانا ہوگا ،اس ماہ مقدس کے فلسفہ روح کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی کدورتوں اورفرقہ ورانہ باتوں سے اجتناب کیاجائے ،اس ماہ میں علمائے کرام بھی تمام مسلکوں میں محبت و امن کی فضاء قائم کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :