بونیر ،ْمختلف سیاسی جماعتوں کے 25افراد کا شیر اعظیم خان لالا کے سربراہی میں جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان

جے یو آئی کی سیاست کا محور ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اور خدمت خلق ہے ،ْ مفتی فضل غفور کی گفتگو

اتوار 24 ستمبر 2017 15:40

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) حلقہ پی کے 79یوسی گدیزئی بھائی کلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 25افراد نے شیر اعظیم خان لالا کے سربراہی میں جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور نے کہا کہ جے یو آئی کی سیاست کا محور ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اور خدمت خلق ہے۔

اس سے پہلے یہاں کے منتخب نمائندوں نے یہاں کے غریب اور مظلوم عوام سے کبھی مذہب اور کھبی پختون قام کے نام پر دھوکے دیئے ہیں۔اور ان منتخب نمائندوں نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہیں کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پورا بونیر اور خصوصا یہ حلقہ آج مسائل کے دلدل میں پھنسا ہے۔اس حلقے سے منتخب نمائندے کو اسپیکر صوبائی اسمبلی کا عہدہ بھی ملاتھا مگر اس دور میں انہوں نے محض اپنے لئے محلات اور بنک بیلنس بڑھائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بونیر میں جے یو آئی ایک مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے۔اور جے یو آئی کی مقبولیت کا اندازہ ہمارے زور نہیں بلکہ مخالفین کی شور سے لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دور علماء کا دور ہوگاکیونکہ تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے تحت اسلام آباد کیلئے اس صوبے کی وسائیل کا بے دریغ استعمال کیامگر عوام ان سے آئندہ الیکشن میں بدلہ ضرور لیں گے۔

انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ جے یو آئی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں۔کیونکہ روایتی اور جاگیردارسیاستدانوں سے عوام تنگ آچکے ہیں۔اور بڑی تعداد میں لوگ علماء حق کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔ان کے علاوہ تقریب سے ٹاون ناظم سعید الرحمن مفکر،استقبال خان،مولنا احسان اللہ،مولنا لطیف الحق اور معتبر ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔اور نئے شامل ہونے والوں کو جے یو آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی نے بھائی کلے کیلئے 28لاکھ روپے کی مختلف سکمیوں کا افتتاح بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :