عوام کو مہنگائی سے بچانے کے دعویداراپنے وعدوں سے منحرف ہوچکے ہیں ‘ڈاکٹر مراد راس

اتوار 24 ستمبر 2017 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ عمران خاں مایوس قوم کیلئے امید کی آخری کرن ہیں، عوام کو مہنگائی سے بچانے کے دعویداراپنے وعدوں سے منحرف ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران احتساب سے بچ نہیں سکیں گے میگا پراجیکٹس کا بڑا حصہ بیرون ملک جا رہا ہے آدھے پنجاب کا بجٹ صرف لاہور پر لگ رہا ہے۔ ستر فیصد پراجیکٹ ایک کمپنی کو دیئے جا رہے ہیں۔ پاکستانی قوم کو ہر طرح سے لوٹنے والوں کے حساب کے دن قریب ہیں۔ تحریک انصاف قوم کی دولت کو مزید لوٹنے نہیں دے گی۔ ملک و قوم مشکلات میں جب کہ حکمران بادشاہوں کی زندگی گزار رہے اور اثاثوں میں اضافہ بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :