کسان کو محنت کا ثمر دلانے کے لئے عملہ دن رات مصروف ہے‘محمد محمود

کسان کو جدید سہولتوں کی فراہمی سے اس کی آمدن میں اضافہ ہوگا‘سیکرٹری زراعت پنجاب

اتوار 24 ستمبر 2017 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ کسان کی فصل کا تحفظ کرکے اس کے اعتماد میں غیر معمولی اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ کسان کی فصل کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسان مٹی کو سونا بنا نے کے لئے ایام گردش سے لاتعلق ہوکر محنت کرتا ہے اسے محنت کا ثمر دلانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے افسران کی محنت اور دن رات کام کرنے سے ہی کسان کو خواب کی تعبیر ملے گی ،گرد آلود پیراہن پہنے وہ کھیت میں مشقت کرتا ہے تو اسے محنت کا صلہ بھی ملنا چاہیے محکمہ زراعت کے عملہ نے ہر سطح پر نتیجہ خیز اور سنجیدہ کوشش کرکے کسان کو نیا حوصلہ دیا ہے ،ہماری یہ سعی نتائج سے پر ہے ، ماضی کی نسبت اب کسان زیادہ باشعور اور اپنی فصل کی حفاظت کے لئے بیدار ہے، انہوں نے کہاکہ کسانو ں کی فصل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں ،کسان کو کینولاکی کاشت کی ترغیب دینے کے لئے محکمہ زراعت نے مہم شروع کررکھی ہے ، اسی طرح کسان کو جدی مشینری پر اربوں روپے سبڈی فراہم کی جارہی ہے ، کپاس کے کاشتکار کو درکار تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی گئیں، بلاسود زرعی قرضوں اور واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے مختلف منصوبوں سے کسان کو براہ راست فائد ہ پہنچا ہے، کم محنت اور زیادہ منافع کی ترکیب کسان میں عام کرنے کے لئے کئی حوالوں سے مہم جاری ہے ،اس مہم سے کسان کو مٹی سے رشتہ مضبوط کردیا ۔

متعلقہ عنوان :