محکمہ زراعت کا کپاس کو کیڑوں کے حملے سے محفوظ بنانے کی حکمت عملی پر کام جاری

کپاس کو کیڑوں سے محفوظ بناکر کاشتکار کو اس کی فصل کی زیادہ سے زیادہ قیمت دلانا ہے‘ ترجمان محکمہ زراعت

اتوار 24 ستمبر 2017 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ کپاس کی فصل پر ابتدائی نشوونما سے چنائی کے مرحلہ تک مختلف ضرررساں کیڑے حملہ آور ہوتے ہیں جو پتوں کا رس چوس کر پتوں کو کمزور بنا دیتے ہیں جس کی وجہ سے کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوجاتی ہے۔کپاس کے رس چوسنے والے کیڑوں میں سفید مکھی ایک انتہا ٰئی اہم کیڑا ہے جو کہ کپاس کے علاوہ دیگر فصلات پر بھی حملہ آور ہوتا ہے علاوہ ازیں سفید مکھی وائرس کی بیماری کو پھیلانے کا موجب بھی ہے۔

بالغ سفید مکھی کا جسم پیلا، پر سفید سفوف سے ڈھکے ہوتے ہیں قد 1.5سے 2ملی میڑ ہوتا ہے۔ اس کیبچے بیضوی شکل کے ہوتے ہیں جن کا رنگ زرد سے سبزی مائل ہوتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مادہ سفید مکھی ایک ایک کرکے تقریباًً110 انڈے پتوں کی نچلی سطح پر دیتی ہے۔

(جاری ہے)

اس مکھی کی3سے 5دن میں بچے انڈوں سے نکل آتے ہیں ۔ بچے 8سی14دن میں کویا بن جاتے ہیں۔ کویا 2 سے 8 دن میں بالغ مکھی بن جاتی ہے اور بالغ مکھی 2سے 5دن زندہ رہتی ہے ۔

سفید مکھی کم ازکم 1.5 دن میں اپنا دوران زندگی مکمل کر لیتی ہے اور ایک سال میں سفید مکھی کی 10سے 12نسلیںمکمل ہوتی ہیں ۔سفید مکھی کے میزبان پودوں کی 500سے زائد اقسام ہیں جن میں کپا س کے علاوہ سفید مکھی سورج مکھی، گوبھی ، مونگ ، ٹماٹر، گھیاکدو ،جڑی بوٹیوں اور باغات کے پودوں پر بھی حملہ کرتی ہے۔ بالغ اور بچے پتے کی نچلی سطح سے رس چوستے ہیں اور ایک لیس دار مادہ خارج کرتے ہیں جس پرپھپھوندی لگنے سے پتے سیاہ ہوجاتے ہیں اس طرح پودوں میں خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے ۔

پودا کمزور ہوجاتا ہے اور پتے مُرجھا کر سوکھ جاتے ہیں۔5بالغ یا بچہ یا دونوں فی پتا ۔ترجمان نے کہا کہ کاشتکارسفید مکھی کے انسداد کے لیے سفید مکھی کے متبادل میزبان پودوں کو کپاس کے کھیتوں کے قریب کاشت نہ کریں۔جڑی بوٹیوں کو بروقت تلف کریں۔ بالغ اور بچے بیک وقت فصل پر موجود ہوں تو سپرے کیلئے ایسی زہر کا انتخاب کریں جو ان ودنوں کے خلاف موثر ہو۔ پیلے چپکنے والے پھندے استعمال کریں۔فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں۔پائری پراکسی فن10.8 ای سی 400 ملی لٹر فی ایکڑ یا بیپر وفیزن 25 ڈبلیو پی 600 گرام فی ایکڑیااسیٹامپرڈ 20 فی صد ایس پی 125گرام100 سے 120 لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔