بھارتی گولہ باری کے جواب میں بھارت میں بھی لوگ مارے جاتے ہیں ،ْ وہ مشتہر نہیں کرتے ،ْ خرم دستگیر خان

بھارت کا پاکستان سے دراندازی کا الزام بالکل غلط اور جھوٹ ہے ،ْوزیردفاع کا انٹرویو

اتوار 24 ستمبر 2017 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بھارتی گولہ باری کے جواب میں بھارت میں بھی لوگ مارے جاتے ہیں ،ْ وہ مشتہر نہیں کرتے ،ْ بھارت کا پاکستان سے دراندازی کا الزام بالکل غلط اور جھوٹ ہے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بھارتی گولہ باری کے جواب میں بھارت میں بھی لوگ مارے جاتے ہیں تاہم وہ اسے مشتہر نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیردفاع کہتا ہوں کہ بھارت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے تو یہی بہتر ہے اور ہمارے ڈی جی ایم او نے بھی بھارت کو یہی بات باور کرائی ہے کہ یہ بات اب یہیں بند کر دیں تو بہتر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اسٹریٹجک کمیونیکیشن کو بہتر بنا رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کا پاکستان سے دراندازی کا الزام بالکل غلط اور جھوٹ ہے کیونکہ اب تو بھارتی سرکاری ذرائع بھی تصدیق کر رہے ہیں کہ پاکستان سے دراندازی نہیں ہو رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نام تو پاکستان کا لیتا ہے لیکن حقیقت میں ٹارگٹ چین کو کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان 2009ء والا پاکستان نہیں ہے کیونکہ اب پاکستان نے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے لڑا ہے جبکہ آپریشن ردالفساد بھی کامیابی سے جاری ہے جس سے دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :