(ن) لیگی قیادت اسحاق ڈارکو ملٹری لیڈر شپ سے رابطہ کرنے پر کیسے معاف کر سکتی ہے ،ہارون الرشید

اتوار 24 ستمبر 2017 15:29

(ن) لیگی قیادت اسحاق ڈارکو ملٹری لیڈر شپ سے رابطہ کرنے پر کیسے معاف کر ..
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24ستمبر2017ء ) :سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے ملٹری قیادت کے ساتھ رابطہ کیا ہے ،یہ کوئی افواہ نہیں ہے ،ملٹری قیادت کے ساتھ رابطے کرنے پر (ن)لیگ والے اسحاق ڈار کو کیسے قبول کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت تھی جس نے میثاق جمہوریت کروایا تھا اگر شریف خاندان لندن جا کر بیٹھا ہے اس کہ وجہ یہ ہے کہ وہاں پر ان کی دولت ہے ۔

(جاری ہے)

دولت صرف یہی نہیں ہے جو نظر آ رہی ہے بلکہ ان کے پاس نہ ختم ہونے والی دولت ہے۔ اسحاق ڈار کا معاملہ اگرسامنے آتا ہے تو ملٹری قیادت کی بھی بد اڑے گی تو ن لیگ کی پوزیشن بھی خراب ہوتی ہے۔اسحاق ڈار جو پچھلے دنوں اچھل کود کر رہے تھے یہ کمزور ترین لوگوں کا وطیرہ ہے ،اور انہوں نے جو بیان دیا تھا وہ جزویات حد تک ٹھیک تھا اور عدالت کو بھی اس نے یہی بیان دیا تھا جو بالکل صیح تھا ۔بس جب قسمت خراب ہوتی ہے تو ڈھلوان ہی ڈھلوان ہوتی ہے ۔ باقی رہی بات اسحاق ڈار کے واپس آنے کی وہ تو ان کو آنا ہی پڑے گا حکمرانی اتنی آسان نہیں ہے۔ مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :