Live Updates

پی ٹی آئی کا دیرمیں جلسہ،جہانگیرترین کا ہیلی کاپٹرحادثے سے بال بال بچ گیا

خراب موسم میں پائلٹ نے مہارت کے ساتھ ہیلی کاپٹرکو دیرکی بجائے بنی گالہ اتارلیا،عمران خان دیرمیں عوامی جلسہ سے ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 ستمبر 2017 15:24

پی ٹی آئی کا دیرمیں جلسہ،جہانگیرترین کا ہیلی کاپٹرحادثے سے بال بال ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24ستمبر2017ء ) : تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کاہیلی کاپٹرحادثے سے بال بال بچ گیا،پائلٹ نے مہارت کے ساتھ ہیلی کاپٹرکودیرکی بجائے بنی گالہ میں اتارلیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کاآج دیرمیں ہونے والاعوامی جلسہ بارش اور تیزآندھی کے باعث خراب ہوگیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دیرمیں جانے کی بجائے اب بنی گالہ میں جلسہ سے ٹیلیفوک خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دیرجلسے میں جانے کیلئے جہانگیرترین اپنے ہیلی کاپٹرمیں سوارہوئے توخراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹرنے ہچکولے کھاناشروع کردیے۔پائلٹ نے بڑی مہارت کے ساتھ ہیلی کاپٹرکودیرکی بجائے بنی گالہ میں اتارلیا۔تاہم اب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دیرمیں عوامی جلسہ سے ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔ دوسری جانب جہانگیرترین کے ہیلی کاپٹر کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں جہانگیرترین کو پریشانی کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم ہیلی کاپٹر حادثے میں جہانگیرترین بال بال بچ گئے۔ جس پرپی ٹی آئی رہنماؤں نے اللہ کاشکر ادا کیا ہے۔۔ویڈیو بھی دیکھیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات