چین میں موبائل پے منٹ کا نیا رجحان ،84 فیصد افراد نے جیب میں کیش رکھنا چھوڑ دیا

40فیصد روزمرہ زندگی میں100سے کم چینی یوآن کیش ساتھ لاتے ہیں

اتوار 24 ستمبر 2017 15:10

چین میں موبائل پے منٹ کا نیا رجحان ،84 فیصد افراد نے جیب میں کیش  رکھنا ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) چین میں موبائل پے منٹ نیا رجحان ،84 فی صد افراد نی کیش کے بغیر باہر جاتے ہیں ,40 فیصد روزمرہ زندگی میں ایک سو سے کم چینی یوآن کیش ساتھ لاتے ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں موبائل پے منٹ نیا رجحان ہے ۔ موبائل ادائیگی سمیت نقد کے بغیر ادائیگی کے طریقے چینی عوام کی زندگی میں بڑے پیمانے پر استعمال کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وی چیٹ پے منٹ ٹیم نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق چالیس فی صد افراد روزمرہ زندگی میں ایک سو سے کم چینی یوآن کیش ساتھ لاتے ہیں اور چوراسی فی صد افراد نے کہا کہ وہ کیش کے بغیر باہر جاتے ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ چینی تیکنیکی کمپنیوں نے چین میں ایک مکمل نظام قائم کیا ہے ۔ چینی تیکنیکی کمپنیاں بھی دنیا کی مالیاتی ٹیکنالوجی کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیں گی ۔

متعلقہ عنوان :