بھارتی وزیرخارجہ اقوام متحدہ میں پاکستانی الزامات کا جواب نہ دے سکیں،انڈین میڈیا نے پول کھول دیا

اتوار 24 ستمبر 2017 15:10

بھارتی وزیرخارجہ اقوام متحدہ میں پاکستانی الزامات کا جواب نہ دے سکیں،انڈین ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب نہیں سے سکیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بہترویں اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا خطاب دو حصوں پر مشتمل تھا، ایک اپنے منہ میاں مٹھو کی طرح بھارت مہان کی تعریفیں اور دوسرا حصہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی طرح پاکستان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات۔

ان کے خطاب کے دوران اس موقع پرکشمیری اور سکھ تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور پنے حقوق کیلئے اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج کیا۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف او ر اپنے حقوق کیلئے نعرے درج تھے ۔مظاہرین کا مطالبہ تھاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کا قتل عام بند کرے اور اپنی فوجوں کو واپس بلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :