شمالی کوریا اور ٹرمپ کے درمیان لفظوں کی گولہ باری عروج پرپہنچ گئی،کم جونگ نے امریکی صدر کو خبطی بوڑھا قرار دیدیا

اتوار 24 ستمبر 2017 15:10

شمالی کوریا اور ٹرمپ کے درمیان لفظوں کی گولہ باری عروج پرپہنچ گئی،کم ..
پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) شمالی کوریا اور ٹرمپ کے درمیان لفظوں کی گولہ باری عروج پرپہنچ گئی،کیم جونگ اون کا کہنا ہے کہ سیٹھائے ہوئے خبطی بوڑھے شخص کو راہ راست پر لانے کے لیے آگ سے جواب دیں گے۔دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کو کلنٹن یا اوباما بہت پہلے ٹھکانے لگا سکتے تھے۔

امریکا اور شمالی کوریا میں لفظوں کی جنگ جاری ٹرمپ اور کم جونگ اون کا ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے۔ شمالی کوریا کے رہنما نے دو ٹوک لفظوں میں کہہ دیا کہ ٹرمپ کے اقوام متحدہ میں حالیہ خطاب پر انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ کم جونگ تو یہ یہاں تک کہہ گئے کہ سیٹھائے ہوئے بوڑے احمق اور خطبی شخص کو آگ سے جواب دیا جائے گا۔ٹرمپ کہاں خاموش رہنے والے تھے جو کم جونگ کو پہلے ہی راکٹ مین کا خطاب دے کر جلتی پر تیل کا کام دے چکے ہیں کہا کہ راکٹ مین کو بہت پہلے ہی مزا چکھا دینا چاہیے تھا اور یہ کام کلنٹن یا اوبامہ کی ذمہ داری تھی۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کہتے ہیں کہ راکٹ مین کو اپنی قوم کو بھوک میں مبتلا کرنے اور اسے قتل کرنے کی کوئی پرواہ نہیں لیکن امریکا اس کی ہر مہم جوئی کا کرارا جواب دے گا۔امریکا اور شمالی کوریا میں تنا میں اس وقت شدت آئی جب کم جونگ آن نے مہینے بھر میں دو ایٹمی میزائل داغے۔ اقوام متحدہ کی پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن شمالی کوریا اسے خاطر میں نہ لاتے ہوئے بس یہی کہہ رہا ہے کہ جتنی بندشیں لگائیں تو اس کا ایٹمی پروگرام اور تیز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :