یواے ای:شوہرنے بیوی کوآشناکے ساتھ رنگ رلیاں مناتے دیکھ کرتیزاب پھینک دیا

تیزاب سے خاتون کاچہرہ اور جسم جھلس گیا،متاثرہ خاتون ہسپتال منتقل،پولیس نے سری لنکن ملزم کوگرفتارکرکے قانونی کاروائی شروع کردی۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 ستمبر 2017 15:07

یواے ای:شوہرنے بیوی کوآشناکے ساتھ رنگ رلیاں مناتے دیکھ کرتیزاب پھینک ..
دبئی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24ستمبر2017ء ) :متحدہ عرب امارات میں شوہرنے بیوی کوآشنا کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے دیکھ کرتیزاب پھینک دیا،جس سے خاتون کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا،پولیس نے سری لنکن ملزم کوگرفتارکرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 25سالہ شادی خاتون اپنے 23سالہ دوست کے ساتھ شارجہ کے اپارٹمنٹ میں رنگ رلیاں منارہی تھی کہ شوہرنے نازیباحالت میں دیکھ کرخاتون پرتیزاب پھینک دیا۔

تیزاب سے خاتون کاچہرہ اور جسم کے اعضاء جھلس گئے ہیں۔متاثرہ خاتون کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔تاہم پولیس نے خاتون کے شناخت کروانے پرسری لنکن ملزم کو اس وقت گرفتارکرلیاجب وہ ایئرپورٹ پراپنے ملک میں روانہ ہونے کیلئے فلائٹ کاانتظارکررہاتھا۔

(جاری ہے)

سری لنکن ملزم پریشنی نے دوران تفتیش پولیس کوبتایاکہ ہماری کورٹ میرج ہوئی،مجھے یقین نہیں تھا کہ میری بیوی مجھے اس طرح دھوکہ دے گی۔

لیکن میں نے محسوس کیاکہ میری بیوی کامجھ سے رویہ تبدیل ہورہاہے۔انہوں نے بتایاکہ میں چند روزقبل اپنے فیملی بزنس کے سلسلے میں ملک واپس گیاجہاں مجھے 20دن تک ٹھہرناپڑگیا۔کچھ روزبعدفیس بک پرمجھے اپنی بیوی کی تصاویرکسی دوسرے شخص کے ساتھ دکھائی دیں۔میں نے اپنی بیوی کوفون کرنے کی بجائے فوری خود دبئی جانے کافیصلہ کیا۔دبئی پہنچ کرمیں نے اپنی بیوی کی بوائے فرینڈکے ساتھ حرکات کومانیٹرکرنے کیلئے ہوٹل میں قیام کیا۔

ملزم نے بتایاکہ میں دیکھا جب میری بیوی اپنے بوائے فرینڈکے ساتھ ایک پارٹمنٹ میں گئے لیکن دروازہ کھلارہ گیا۔تاہم میں نے اندرجاکربیوی کو آشناکے ساتھ رنگ رلیاں منانے کے دوران تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع انہیں ہیلپ لائن پرموصول ہوئی ۔جس پرپولیس نے اپارٹمنٹ میں پہنچ کرمتاثرہ خاتون کوہسپتال منتقل کیا۔ جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :