سرگودھا: لوڈایکسل مینجمنٹ کی خلاف ورزی پر13 گاڑیاں72 گھنٹے کیلئے بند

اتوار 24 ستمبر 2017 15:00

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) لوڈایکسل مینجمنٹ کی خلاف ورزی پر13 گاڑیاں72 گھنٹے کیلئے بند،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز نے اپنے سٹاف کے ہمراہ فیصل آبادروڈپر چیکنگ کے دوران لوڈایکسل مینجمنٹ کی خلاف ورزی پر13 گاڑیاں72 گھنٹے کیلئے بند کر دیں۔

(جاری ہے)

جن میں دس گاڑیاںتھانہ عطا شہید اور تین گاڑیاں تھانہ جھال چکیاں میں بند کی گئی ہیں ۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹرز کو انتباہ کیا ہے کہ لوڈرگاڑیوں میں مقررکئے گئے شیڈول کے مطابق ہی وزن لوڈ کریں بصورت دیگر ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔