سرگودھا میںمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،15 گرفتار

اتوار 24 ستمبر 2017 15:00

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء)منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔شراب108بوتل واسلحہ برآمد ۔مزید15ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ ساجد شہید پولیس نے مراد علی سکنہ چک38شمالی سے ہیروئن113گرام،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے قیصررضا سکنہ چک8شمالی سے شراب20بوتل، جاوید سکنہ چک8شمالی سے شراب15بوتل، تھانہ لکسیاں پولیس نے امتیاز احمدسکنہ دودہ سے شراب15بوتل، تھانہ پھلروان پولیس نے مظہر اقبال سکنہ سالم سے شراب10بوتل،محمد حسین سکنہ رتوکالا سے رائفل7ایم ایم، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے امجد شہزاد سکنہ چک160شمالی سے شراب18بوتل،ذوالقرنین سکنہ چک161شمالی سے شراب20بوتل، قیصر سکنہ چک163شمالی سے شراب5بوتل، عمران سکنہ چک160شمالی سے شراب5بوتل، کاشف سکنہ جھنگ سے پسٹل30بور،حاجی مسعود سکنہ جھنگ سے پسٹل30بور،تصور سکنہ چک163شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے محمد اعجاز سکنہ سلیمان آباد سے بندوق12بور،تھانہ کڑانہ پولیس نے افتخار سکنہ چک36جنوبی سے پسٹل30بور بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

مزید تفتیش جاری ہے ۔