پہلا سعودی بجٹ 14ملین، موجودہ ٹریلین ریال

اتوار 24 ستمبر 2017 14:41

پہلا سعودی بجٹ 14ملین، موجودہ ٹریلین ریال
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) سعودی عرب نے پہلا بجٹ 1352ھ میں جاری کیاتھا جو 14ملین ریال کا تھا۔عصر حاضر کے تناسب سے اگر دیکھا جائے تو یہ انتہائی معمولی بجٹ تھا۔ نیا بجٹ ٹریلین ریال کو چھونے لگا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے ملک و قوم کو ترقی کی جس شاہراہ پر گامزن کیا تھا انکے حکمراں بیٹوں نے تعمیر و ترقی کے اس سفر کو جاری رکھ کر نقطہ عروج کو پہنچا دیا۔ طویل عرصے تک سعودی بجٹ تیل آمدنی پر منحصر رہا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قومی بجٹ کو تیل پر انحصار کے دائرے سے نکال کر آمدنی کے نئے وسائل سے روشناس کرایا۔

متعلقہ عنوان :