بدین میں 3 ملزمان نے مبینہ طور پر ایک ذہنی معذور خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنادیا

اتوار 24 ستمبر 2017 14:41

بدین میں 3 ملزمان نے مبینہ طور پر ایک ذہنی معذور خاتون کو گینگ ریپ کا ..
بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء)ضلع بدین میں 3 ملزمان نے مبینہ طور پر ایک ذہنی معزور خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنادیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر ماڈل پولیس اسٹیشن بدین میں درج کرلی گئی ہے جس میں شکایت کنندہ خیر محمد کھوسو نے الزام لگایا کہ 3 ملزمان نے ان کی بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا، جو ذہنی طور پر معزور ہے۔

انہوںنے کہاکہ خاتون کو اس وقت ریپ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے مویشیوں کے لیے چارہ جمع کررہی تھی۔

(جاری ہے)

شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ان کی 27 سالہ ذہنی معزور بیٹی کو زبردستی جھاڑیوں میں لے جاکر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر نمبر 273 درج کرلی ہے ،ْ جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 اور 34 شامل کی گئیں ہیں، مقدمے میں نواز ملاح، سومر ملاح اور عبدالواحد ملاح کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ماڈل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے عبدالواحد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو میڈیکل ٹیسٹ کے لیے انڈس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوگئی ہے۔