میرا بیٹا نہایت بہادر اور دلیر تھا ، اللہ تعالیٰ نے ارسلان کی شہادت کا شوق پورا کیا

پاکستان کے دشمن وارکررہے ہیں،پاکستان کومتحدہوناچاہیے شہیدلیفٹیننٹ ارسلان عالم کے والدشمشیرعالم ستی کی گفتگو

اتوار 24 ستمبر 2017 14:40

میرا بیٹا نہایت بہادر اور دلیر تھا ، اللہ تعالیٰ نے ارسلان کی شہادت ..
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) پاک افغان سرحد کے قریب خیبرایجنسی میں راجگال چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے والدشمشیرعالم ستی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ارسلان کی شہادت کا شوق پورا کیا،ارسلان کو شہادت کا جذبہ اور شوق تھا،ارسلان عالم نہایت بہادر اور میرا دلیر بیٹا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہیدلیفٹیننٹ ارسلان عالم کے والدشمشیرعالم ستی نے کہا کہ پاکستان کے دشمن وارکررہے ہیں،پاکستان کومتحدہوناچاہیے،اللہ تعالیٰ نے ارسلان کی شہادت کا شوق پورا کیا،عظیم لوگوں کی موت بھی عظیم ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ارسلان کی شہادت کا شوق پورا کیا،ارسلان کو شہادت کا جذبہ اور شوق تھا۔ والد شمشیر عالم نے کہا کہ ارسلان آرمی میں شوق سے گیا تھا،ارسلان عالم نہایت بہادر اور میرا دلیر بیٹا تھا۔

متعلقہ عنوان :