باغ‘دو ہفتے بعد عبدالغفور مرحوم کا جسد خاکی بیس بگلہ پہنچا دیاگیا

اتوارکوبعد از نماز ظہرنماز جنازہ کے بعدمرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا عبدالغفور دو ہفتے قبل سعودی عرب میں گاڑی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے

اتوار 24 ستمبر 2017 14:30

بیس بگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) عبدالغفور خان مرحوم کی میت سعودی عرب سے آبائی گائوں بیس بگلہ پہنچ گئی- اتوارکوبعد از نماز ظہرنماز جنازہ کے بعدمرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا- عبدالغفور خان مرکزی نائب صدر ال جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سعودی عرب دو ہفتے قبل سعودی عرب گاڑی کی ٹکر لگنے سے جانبر نہ ہو سکے اور وفات پا گئے تھے مرحوم اتفاق سٹیل مل میں ملازم رہے گزشتہ ہفتے کی رات ان کی میت پاکستان روانہ کی جو اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچی شکریال نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد بیس بگلہ لایا گیا مرحوم شریف النفس غریب پرور دیانتدار انسان تھے انھوں نے لاہور اور بعد ازاں سعودی عرب ملازمت کہ دوران انسانیت کی بے شمار خدمت کی جس کو مدتوں یاد رکھا جائے گا مرحوم کی زندگی حادثات سے بھری پڑی ہے 1992 ایک بٹی حادثاتی طور جاں بحق ہوئی ایک نوجوان لڑکا دوہزار پانچ زلزلے میں شہید ہوا دو سال قبل دوسرا جواں سال بیٹا موٹرسائیکل حادثے کاشکار ہوا پسماندگان میں دو بیویاں‘پانچ بیٹیاں اور بہنیں ہیں-