اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو سکالرشپس اور فیس میں رعائیت فراہم کرنے کے لئے 170۔ملین روپے مختص کردئیے

علم حاصل کرنے کے ایک بھی خواہشمند کو محض داخلہ فیس نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہنے دیں گے‘پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

اتوار 24 ستمبر 2017 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجود غریب ،ْ مستحق اور ضرورت مند طلباء و طالبات کو سکالرشپ اور فیس میں رعائیت فراہم کرنے کے لئے اپنے سالانہ بجٹ میں 170۔ملین روپے مختص کردئیے ہیں ،ْ اس کا بنیادی مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لانا ہے اور کوشش ہے کہ علم حاصل کرنے کا ایک بھی خواہشمند محض داخلہ فیس نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہی"ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے سمسٹر خزاں 2017ئکے داخلوں کے بارے میں منعقد ہ "اوپن ڈی"تقریب میں طلبہ سے خطاب میں کیا۔

سکالرشپس کی مد میں 100۔ملین روپے پر مشتمل سالانہ بجٹ کو 170۔ ملین کردیا گیا ہے تاکہ ا س سہولت سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں ،ْ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کا اوپن یونیورسٹی پر اعتماد تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں داخلوں کی تعداد میں تاریخی اضافہ ہورہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ یونیورسٹی کے طلبہ کی تعداد 13۔لاکھ سالانہ سے تجاوز کرچکی ہے ،ْ یہ تعداد ملک کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے طلبہ کی مجموعی تعد ادسے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے 13۔لاکھ طلبہ میں 56۔فیصد خواتین شامل ہیں جو ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ اوپن ڈے میں مقامی سکولز اور کالجز کے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے سٹالز کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور مختلف تعلیمی پروگرامز کے پراسپکٹسس حاصل کئے۔

اوپن ڈے کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسز نے شعبہ داخلہ ،ْ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ،ْ اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاقائی دفاتر کے تعاون سے کیاتھا۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاء الحسنین اور ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افئیرز ،ْ رانا طارق جاوید نے طلبہ کو میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلوں کے بارے میں فرداً فرداً تفصیلی بریفنگ دی۔

اوپن ڈے میں لکی ڈرا کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ جس میں تین خوش نصیب طلبہ کی موجودہ سمسٹر کی داخلہ فیس معاف کردی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا طارق جاویدنے کہا کہ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالتے ہی یونیورسٹی میں اوپن ڈے تقاریب کا کلچر متعارف کیا تھا اور اس جانب ان کی خصوصی توجہ کی وجہ سے تسلسل سے ہر سمسٹر کے داخلوں کے دوران ملک کے 44۔شہروں میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میںاوپن ڈے تقاریب منعقد ہورہی ہیں ،ْ نتیجے میں یونیورسٹی کا پیغام گھر گھر پہنچ رہا ہے اور داخلوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کا کریڈیٹ ڈاکٹر شاہد صدیقی کو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :