مسلم لیگ ن نے آئینی اور قانونی طور پر شق منظور کروا کر پوری قوم کی امیدوں کی ترجمانی کی ہے‘چوہدری مشتاق گل

اتوار 24 ستمبر 2017 14:30

سرگودہاؤ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) مسلم لیگ ن نے آئینی اور قانونی طور پر شق منظور کروا کر پوری قوم کی امیدوں کی ترجمانی کی ہے بلاشبہ میاں نوازشریف آج بھی خیبر سے کراچی تک عوام کے دلوں پر راج کرنے والے لیڈر ہیں قوم ان کے علاوہ کسی کو بھی قبول نہیں کرتی ان خیالات کا اظہار اقلیتی رہنماء و پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری مشتاق گل نے عیسی نگر میں اقلیتی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحاتی بل 2017شک 203کی سینٹ سے منظوری کے بعد نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ قانونی طور ہموار ہوگی ہے انوں نے کہا کہ قوم میاں نواز شریف کے علاوہ کسی کو بھی قبول نہیں کرتی مسلم لیگ ن پاکستان کی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ ہی آئین و قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا-

متعلقہ عنوان :