ملک میں خوشحالی پیپلز پارٹی ہی لائے گی،عوام آئندہ انتخابات میں (ن) کو مسترد کر دینگے‘ عزیز الرحمن چن

اتوار 24 ستمبر 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ملک میں خوشحالی پیپلز پارٹی ہی لائے گی،آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) کو مسترد کر دیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا عمل ضروری ہے اور پیپلز پارٹی جمہوریت کے ذریعے احتساب پر یقین رکھتی ہے ۔تمام سیاسی جماعتوں کو ملک میں جمہوریت کی بقا ء اور استحکام کی خاطر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی غلطیوں پر قوم سے معافی مانگے اور آئندہ جمہوری حکومت کو جمہوری انداز میںہی چلایا جائے۔ون فیملی شو چلانے کی بجائے (ن) لیگ اپنے کارکنوں کو عزت دے اور ان کو پارٹی معاملات میں اہمیت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :